‌صحيح البخاري - حدیث 531

كِتَابُ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ بَابٌ: المُصَلِّي يُنَاجِي رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ صحيح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا صَلَّى يُنَاجِي رَبَّهُ، فَلاَ يَتْفِلَنَّ عَنْ يَمِينِهِ، وَلَكِنْ تَحْتَ قَدَمِهِ اليُسْرَى»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 531

کتاب: اوقات نماز کے بیان میں باب: نماز پڑھنے والا اپنے رب سے محو کلام ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام بن عبداللہ دستوائی نے قتادہ ابن دعامہ کے واسطے سے، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز میں ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کرتا رہتا ہے اس لیے اپنی داہنی جانب نہ تھوکنا چاہیے لیکن بائیں پاؤں کے نیچے تھوک سکتا ہے۔
تشریح : یہ حکم خام مساجد کے لیے تھا جہاں تھوک جذب ہوجایا کرتا تھا اب ضروری ہے کہ بوقت ضرورت رومال میں تھوک لیاجائے۔ یہ حکم خام مساجد کے لیے تھا جہاں تھوک جذب ہوجایا کرتا تھا اب ضروری ہے کہ بوقت ضرورت رومال میں تھوک لیاجائے۔