كِتَابُ الطَّلاَقِ بَابُ اللِّعَانِ صحيح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلٍ، قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَأَنَا وَكَافِلُ اليَتِيمِ فِي الجَنَّةِ هَكَذَا» وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ وَالوُسْطَى، وَفَرَّجَ بَيْنَهُمَا شَيْئًا
کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان
باب: لعان کا بیان
ہم سے عمرو بن زرارہ نے بیان کیا ، کہا کہ ہم کو عبدالعزیز بن ابی حازم نے خبر دی ، انہیں ان کے والد نے اور ان سے سہل رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، میں اور یتیم کی پر ورش کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے اور آپ نے شہادت کی انگلی اور بیچ کی انگلی سے اشارہ کیا اور ان دونوں انگلیوں کے درمیان تھوڑی سی جگہ کھلی رکھی ۔
تشریح :
ان جملہ احادیث میں اشارات کو معتبر گردانا گیا ہے۔ ان کی یہی وجہ مطابقت ہے۔
ان جملہ احادیث میں اشارات کو معتبر گردانا گیا ہے۔ ان کی یہی وجہ مطابقت ہے۔