‌صحيح البخاري - حدیث 5302

كِتَابُ الطَّلاَقِ بَابُ اللِّعَانِ صحيح حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:: «الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا» - يَعْنِي: ثَلاَثِينَ - ثُمَّ قَالَ: «وَهَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا» - يَعْنِي تِسْعًا وَعِشْرِينَ - يَقُولُ: مَرَّةً ثَلاَثِينَ، وَمَرَّةً تِسْعًا وَعِشْرِينَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5302

کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان باب: لعان کا بیان ہم سے آدم نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے جبلہ بن سحیم نے بیان کیا ، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، مہینہ اتنے ، اتنے اور اتنے دنوں کا ہوتا ہے ۔ آپ کی مراد تیس دن سے تھی ۔ پھر فرمایا اور اتنے ، اتنے اور اتنے دنوں کا بھی ہوتا ہے ۔ آپ کا اشارہ انتیس دنوں کی طرف تھا ۔ ایک مرتبہ آپ نے تیس کی طرف اشارہ کیا اور دوسری مرتبہ انتیس کی طرف ۔