‌صحيح البخاري - حدیث 5281

كِتَابُ الطَّلاَقِ بَابُ خِيَارِ الأَمَةِ تَحْتَ العَبْدِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «ذَاكَ مُغِيثٌ عَبْدُ بَنِي فُلاَنٍ - يَعْنِي زَوْجَ بَرِيرَةَ - كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ المَدِينَةِ، يَبْكِي عَلَيْهَا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5281

کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان باب: اگر لونڈی غلام کے نکاح میں ہو پھر وہ لونڈی آزاد ہوجائے ہم سے عبدالاعلیٰ بن حماد نے بیان کیا ، کہا ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا ، کہا ہم سے ایوب نے بیان کیا ، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ یہ مغیث بنی فلاں کے غلام تھے ۔ آپ کا اشارہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کی طرف تھا ۔ گویا اس وقت بھی میں انہیں دیکھ رہا ہو ں کہ مدینہ کی گلیوں میں وہ بریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے پیچھے روتے پھر رہے ہیں ۔