كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ ذَهَابِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ إِلَى العُرْسِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَبْصَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءً وَصِبْيَانًا مُقْبِلِينَ مِنْ عُرْسٍ فَقَامَ مُمْتَنًّا فَقَالَ اللَّهُمَّ أَنْتُمْ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ
کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان
باب: دعوت شادی میں عورتوں اور بچوں کا جانا
ہم سے عبد الرحمن بن المبارک نے بیان کیا ، کہاہم سے عبد الوارث نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبد العزیز بن صہیب نے بیان کیا ، ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں اور بچوں کو کسی شادی سے آتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوشی کے مارے جلدی سے کھڑے ہوگئے اور فرمایایا اللہ ! ( تو گواہ رہ ) تم لوگ سب لوگو ں سے زیادہ مجھ کو محبوب ہو ۔
تشریح :
کیونکہ انصاریوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے شہر میں جگہ دی، آپ کے ساتھ ہوکر کافروں سے لڑے اور یہودیوں سے بھی مقابلہ کیا۔ ہر مشکل اور سخت موقعوں پر آ پ کے ہم دوش رہے انصار کااحسان مسلمانوں پر قیامت تک باقی رہے گا۔
اس حدیث سے وضاحت کے ساتھ معلوم ہوا کہ عورتیں اور بچے بھی اگر ولیمہ کی دعوتوں میں بلائے جائیں تو ان کو بھی اس میں جانا کیساہے؟ واجب ہے یا مستحب۔
قسطلانی نے کہابشرطیکہ کسی قسم کے قتنے کا ڈرنہ ہو تو بخوشی عورتیں اور بچے جاسکتے ہیں لیکن عورتوں کو دعوت میں جانے کے لئے اپنے خاوند سے اجازت لینا ضروری ہے۔ بغیر اجازت جانا ٹھیک نہیں۔ ہوسکتا ہے کہ شوہر ناراض ہوجائے۔ اس سے بھی عورتوں کے لئے ان کے خاوند وں کا مقام واضح ہوا۔ اللہ تعالیٰ عورتوںکو اسے سمجھنے کی توفیق بخشے آمین۔