‌صحيح البخاري - حدیث 5174

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ حَقِّ إِجَابَةِ الوَلِيمَةِ وَالدَّعْوَةِ، وَمَنْ أَوْلَمَ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَنَحْوَهُ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فُكُّوا الْعَانِيَ وَأَجِيبُوا الدَّاعِيَ وَعُودُوا الْمَرِيضَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5174

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان باب: دعوت ولیمہ اور ہردعوت قبول کرنا۔۔۔ ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہاہم سے یحییٰ بن کثیر نے یبان کیا ، ان سے سفیان ثوری نے ، کہا کہ مجھ سے منصور نے بیان کیا ، ان سے ابو وائل نے اور ان سے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیدی کو چھڑاؤ ، دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرو اور بیمارکی عیادت کرو ۔
تشریح : کوئی مسلمان ناحق قید وبند میں پھنس جائے تو اس کی آزادی کے لئے مال زکٰوۃ سے خرچ کیا جاسکتا ہے آج کل ایسے واقعات بکثرت ہوتے رہتے ہیں مگر مسلمانوں کو کوئی توجہ نہیں الا ماشاءاللہ۔ دعوت قبول کرنا ، بیمارکی عیادت کرنا یہ بھی افعال مسنونہ ہیں۔ کوئی مسلمان ناحق قید وبند میں پھنس جائے تو اس کی آزادی کے لئے مال زکٰوۃ سے خرچ کیا جاسکتا ہے آج کل ایسے واقعات بکثرت ہوتے رہتے ہیں مگر مسلمانوں کو کوئی توجہ نہیں الا ماشاءاللہ۔ دعوت قبول کرنا ، بیمارکی عیادت کرنا یہ بھی افعال مسنونہ ہیں۔