‌صحيح البخاري - حدیث 5172

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ مَنْ أَوْلَمَ بِأَقَلَّ مِنْ شَاةٍ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ أَوْلَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ بِمُدَّيْنِ مِنْ شَعِيرٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5172

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان باب: ایک بکری سے کم کا ولیمہ کرنا ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ، ان سے منصور بن صفیہ نے ، ان سے ان کی والدہ حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک بیوی کا ولیمہ دو مد ( تقریباً پونے دوسیر ) جو سے کیا تھا ۔
تشریح : یعنی سوا سیر یا دو سیر جو کا آٹا پکایا گیا تھا۔ سچ کہا ہے الدین یسر یعنی دین کا معاملہ بالکل آسان ہے پس آج ہولناک گرانی کے دور میں علماءکا فریضہ ہے کہ اہل اسلام کے لئے ایسی آسانیوںکی بھی بشارت دیں۔ یعنی سوا سیر یا دو سیر جو کا آٹا پکایا گیا تھا۔ سچ کہا ہے الدین یسر یعنی دین کا معاملہ بالکل آسان ہے پس آج ہولناک گرانی کے دور میں علماءکا فریضہ ہے کہ اہل اسلام کے لئے ایسی آسانیوںکی بھی بشارت دیں۔