‌صحيح البخاري - حدیث 5169

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الوَلِيمَةِ وَلَوْ بِشَاةٍ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْتَقَ صَفِيَّةَ وَتَزَوَّجَهَا وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا وَأَوْلَمَ عَلَيْهَا بِحَيْسٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5169

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان باب: ولیمہ میں ایک بکری بھی کافی ہے ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، ان سے عبد الوارث نے بیان کیا ، ان سے شعیب نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور پھر ان سے نکاح کیا اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیااور ان کا ولیمہ ملیدہ سے کیا ۔
تشریح : معلوم ہوا کہ ولیمہ کے لئے گوشت کا ہونا بطور شرط نہیں ہے۔ ملیدہ کھلا کر بھی ولیمہ کیا جاسکتا ہے آپ نے گھی پنیر اور ستو ملا کر یہ ملیدہ تیار کرایا تھاسبحان اللہ کتنا مزید ار وہ ملیدہ ہوگا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیا ر کرائیں۔ معلوم ہوا کہ ولیمہ کے لئے گوشت کا ہونا بطور شرط نہیں ہے۔ ملیدہ کھلا کر بھی ولیمہ کیا جاسکتا ہے آپ نے گھی پنیر اور ستو ملا کر یہ ملیدہ تیار کرایا تھاسبحان اللہ کتنا مزید ار وہ ملیدہ ہوگا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیا ر کرائیں۔