‌صحيح البخاري - حدیث 5168

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الوَلِيمَةِ وَلَوْ بِشَاةٍ صحيح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَا أَوْلَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ نِسَائِهِ مَا أَوْلَمَ عَلَى زَيْنَبَ أَوْلَمَ بِشَاةٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5168

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان باب: ولیمہ میں ایک بکری بھی کافی ہے ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، کہا ہم سے حما د بن زید نے بیان کیا ، ان سے ثابت بنانی نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب رضی اللہ عنہا جیسا ولیمہ اپنی بیویوں میں سے کسی کا نہیں کیا ، ان کا ولیمہ آپ نے ایک بکری کا کیا تھا ۔
تشریح : قاضی عیاض نے اس پر اجماع نقل کیا ہے کہ ولیمہ میں کمی بیشی کی کوئی قید نہیں ہے حسب ضرورت اور حسب توفیق ولیمہ کا کھا نا پکایا جاسکتا ہے وہ تھوڑا ہو یا زیادہ۔ آج خطرناک گرانی کے دور میں درج ذیل حدیث سے بھی کافی آسانی ملتی ہے۔ نیز آگے ایک حدیث بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ قاضی عیاض نے اس پر اجماع نقل کیا ہے کہ ولیمہ میں کمی بیشی کی کوئی قید نہیں ہے حسب ضرورت اور حسب توفیق ولیمہ کا کھا نا پکایا جاسکتا ہے وہ تھوڑا ہو یا زیادہ۔ آج خطرناک گرانی کے دور میں درج ذیل حدیث سے بھی کافی آسانی ملتی ہے۔ نیز آگے ایک حدیث بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔