كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ لاَ يَخْطُبُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَدَعَ صحيح وَلَا يَخْطُبُ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَتْرُكَ
کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان
باب: عورت کے پیغام پرپیغام نہ بھیجے
اور کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام پر پیغام نہ بھیجے یہاں تک کہ وہ نکاح کرے یا چھوڑدے ۔
تشریح :
اخلاق فاضلہ کی تعلیم کے لئے اس حدیث کو بنیادی حیثیت دی جاسکتی ہے۔ اصلاح معاشرہ اور صالح ترین سماج بنانے کے لئے ان اوصاف حسنہ کا ہونا ضروری ہے ، بد گمانی عیب جوئی چغلی سب اس میں داخل ہے ، اسلام کا منشاسارے انسانوں کو مخلص ترین بھائیوں کی طرح گذارنے کا پیغام دینا ہے۔