كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ إِذَا زَوَّجَ ابْنَتَهُ وَهِيَ كَارِهَةٌ فَنِكَاحُهُ مَرْدُودٌ صحيح حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُجَمِّعٍ ابْنَيْ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ عَنْ خَنْسَاءَ بِنْتِ خِذَامٍ الْأَنْصَارِيَّةِ أَنَّ أَبَاهَا زَوَّجَهَا وَهْيَ ثَيِّبٌ فَكَرِهَتْ ذَلِكَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهُ حَدَّثَنَا
کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان باب: اگر بیٹی کا نکاح جبراً کر دیا تو یہ۔۔۔ ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ، کہاکہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے عبد الرحمن بن قاسم نے ، ان سے ان کے والد نے ، ان سے عبد الرحمن اورمجمع نے جو دونوںیزید بن حارثہ کے بیٹے ہیں ، ان سے خنساءبنت خذام انصاریہ رضی اللہ عنہ نے کہ ان کے والد نے ان کا نکاح کردیا تھا ، وہ ثیبہ تھیں ، انہیں یہ نکاح منظور نہیں تھا ، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نکاح کو فسخ کر دیا ۔