كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ لاَ يُنْكِحُ الأَبُ وَغَيْرُهُ البِكْرَ وَالثَّيِّبَ إِلَّا بِرِضَاهَا صحيح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ قَالَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى عَائِشَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحِي قَالَ رِضَاهَا صَمْتُهَا
کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان باب: باپ یا کوئی دوسرا ولی کنواری یا بیوہ۔۔۔ ہم سے عمر وبن ربیع بن طارق نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے لیث بن سعد نے خبردی ، انہیں ابن ابی ملیکہ نے ، انہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے غلام ابو عمر و ذکوان نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ ! کنواری لڑکی ( کہتے ہوئے ) شرماتی ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا خاموش ہوجانا ہی اس کی رضامندی ہے ۔