‌صحيح البخاري - حدیث 5133

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ إِنْكَاحِ الرَّجُلِ وَلَدَهُ الصِّغَارَ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهِيَ بِنْتُ سِتِّ سِنِينَ وَأُدْخِلَتْ عَلَيْهِ وَهِيَ بِنْتُ تِسْعٍ وَمَكَثَتْ عِنْدَهُ تِسْعًا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5133

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان باب: آدمی اپنی نابالغ لڑکی کا نکاح کرسکتا ہے ہم سے محمد بن یوسف بیکندی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کا نکاح کیا تو ان کی عمر چھ سال تھی اورجب ان سے صحبت کی تو اس وقت ان کی عمر نوبرس کی تھی اور وہ نوبرس آپ کے پاس رہیں ۔