‌صحيح البخاري - حدیث 5131

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ إِذَا كَانَ الوَلِيُّ هُوَ الخَاطِبَ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فِي قَوْلِهِ وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ قَالَتْ هِيَ الْيَتِيمَةُ تَكُونُ فِي حَجْرِ الرَّجُلِ قَدْ شَرِكَتْهُ فِي مَالِهِ فَيَرْغَبُ عَنْهَا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا وَيَكْرَهُ أَنْ يُزَوِّجَهَا غَيْرَهُ فَيَدْخُلَ عَلَيْهِ فِي مَالِهِ فَيَحْبِسُهَا فَنَهَاهُمْ اللَّهُ عَنْ ذَلِكَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5131

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان باب: عورت کا ولی خود اس سے نکاح کرنا۔۔۔ ہم سے ابن سلام نے بیان کیا ، کہا ہم کو ابو معاویہ نے خبر دی ، کہا ہم سے ہشا م نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے آیت یستفتونک فی النساءالایۃ اور آپ سے عور توں کے بارے میں مسئلہ پوچھتے ہیں ، آ پ کہہ دیجئے کہ اللہ ان کے بارے میں تمہیں مسئلہ بتاتاہے آخر آیت تک فرمایا کہ یہ آیت یتیم لڑکی کے بارے میں نازل ہوئی ، جو کسی مرد کی پرورش میںہو ۔ وہ مر د اس کے مال کے مال میں بھی شریک ہواور اس سے خود نکاح کرنا چاہتاہو اور اس کا نکاح کسی دوسرے سے کرنا پسند نہ کرتاہو کہ کہیں دوسرا شخص اس کے مال میں حصہ دار نہ بن جائے اس غرض سے وہ لڑکی کو روکے رکھے تو اللہ تعالی نے لوگوں کو اس سے منع کیا ہے ۔