كِتَابُ النِّكَاحِ مَا يُتَّقَى مِنْ شُؤْمِ المَرْأَةِ صحيح حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنْ النِّسَاءِ
کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان
باب: عورت کی نحوست سے بچنے کا بیان
ہم سے آدم نے بیان کیا ، کہاہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے سلیمان تیمی نے بیان کیا ، انہوں نے ابو عثمان نہدی سے سنا اور انہوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایامیں نے اپنے بعد مردوںکے لئے عورتوں کے فتنہ سے بڑھ کر نقصان دینے والااور کوئی فتنہ نہیں چھوڑاہے ۔
تشریح :
بعض دفعہ عورتوں کے فتنے میں قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ زر، زمین ، زن یعنی جوروکی بابت فسادات تاریخ انسانی میں ہمیشہ ہوتے چلے آئے ہیں۔
بعض دفعہ عورتوں کے فتنے میں قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ زر، زمین ، زن یعنی جوروکی بابت فسادات تاریخ انسانی میں ہمیشہ ہوتے چلے آئے ہیں۔