‌صحيح البخاري - حدیث 5090

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الأَكْفَاءِ فِي الدِّينِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ لِمَالِهَا وَلِحَسَبِهَا وَجَمَالِهَا وَلِدِينِهَا فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5090

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان باب: کفائت میں دیندار ی کا لحاظ ہونا۔۔۔ ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحی بن سعید قطان نے ، ان سے عبید اللہ عموی نے ، کہ مجھ سے سعید بن ابی سعید نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابو ہریرہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، عورت سے نکاح چار چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اس کے مال کی وجہ سے اور اس کے خاندانی شرف کی وجہ سے اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اور اس کے دین کی وجہ سے اور تو دیندار عورت سے نکاح کرکے کامیابی حاصل کر ، اگر ایسا نہ کرے تو تیرے ہاتھوں کومٹی لگے گی ( یعنی اخیر میں تجھ کو ندامت ہوگی ) ۔