‌صحيح البخاري - حدیث 5061

كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ بَابُ اقْرَءُوا القُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَيْهِ قُلُوبُكُمْ صحيح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ جُنْدَبٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَيْهِ قُلُوبُكُمْ فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فَقُومُوا عَنْهُ تَابَعَهُ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ وَلَمْ يَرْفَعْهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَأَبَانُ وَقَالَ غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ سَمِعْتُ جُنْدَبًا قَوْلَهُ وَقَالَ ابْنُ عَوْنٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ عُمَرَ قَوْلَهُ وَجُنْدَبٌ أَصَحُّ وَأَكْثَرُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5061

کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان باب: قرآنن اس وقت تک پڑھو جب تک دل لگا رہے ہم سے عمرو بن علی فلاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبد الرحمن بن مہدی نے بیان کیا ، ان سے سلام بن ابی مطیع نے بیان کیا ، ان سے ابو عمران جونی نے اور ان سے حضرت جندب ابن عبد اللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس قرآن کو جب ہی تک پڑھو جب تک تمہارے دل ملے جلے یا لگے رہیں ، جب اختلاف اور جھگڑا کرنے لگوتو اٹھ کھڑے ہو ۔ ( قرآن مجید پڑھنا موقوف کر دو ) سلام کے ساتھ اس حدیث کو حارث بن عبید اور سعید بن زید نے بھی ابو عمران جونی سے روایت کیا اور حماد بن سلمہ اور ابان نے اس کو مرفوع نہیں بلکہ موقوفاً روایت کیا ہے اور غندر محمد بن جعفر نے بھی شعبہ سے ، انہوں نے ابو عمران سے یوں روایت کیا کہ میں نے جندب سے سنا ، وہ کہتے تھے ۔ ( لیکن موقوفاً روایت کیا ) اور عبد اللہ بن عون نے اس کو ابو عمران سے ، انہوں نے عبد اللہ بن صامت سے ، انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ان کا قول روایت کیا ( مرفوعا نہیں کیا ) اور جندب کی روایت زیادہ صحیح ہے ۔