‌صحيح البخاري - حدیث 5053

كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ بَابٌ فِي كَمْ يُقْرَأُ القُرْآنُ صحيح حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي كَمْ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5053

کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان باب: کتنی مدت میں قرآن مجید ختم کرنا چاہئے؟ ہم سے سعد بن حفص نے بیان کیا ، کہاہم سے شیبان نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے ، ان سے محمد بن عبد الرحمن نے ، ان سے ابو سلمہ بن عبد الرحمن بن عوف نے اور ان سے حضرت عبد اللہ بن عمر وبن عاص رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ مجھ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ۔ قرآن مجید تم کتنے دن میں ختم کر لیتے ہو ؟