‌صحيح البخاري - حدیث 5045

كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ بَابُ مَدِّ القِرَاءَةِ صحيح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ الْأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ يَمُدُّ مَدًّا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5045

کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان باب: قرآن مجید پڑھنے میں مد کر نا ۔۔۔ ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہاہم سے جریر بن حازم ازدی نے بیا ن کیا ، کہا کہ ہم سے قتادہ نے بیان کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت قرآن مجید کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بتلایا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ان الفاظ کوکھینچ کر پڑھتے تھے جن میں مد ہوتا تھا ۔