كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ: {اقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكْرَمُ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ ح وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ قَالَ مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَوَّلُ مَا بُدِئَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرُّؤْيَا الصَّادِقَةُ جَاءَهُ الْمَلَكُ فَقَالَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( اقراوربک الاکرم )) کی تفسیر ہم سے عبداللہ بن محمدنے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی ، انہیں زہری نے ( دوسری سند ) اور اللیث نے بیان کیا کہ ان سے عقیل نے بیان کیا ، ان سے محمد نے بیان کیا ، انہیں عروہ نے خبر دی اور انہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی ابتدا سچے خوابوں سے کی گئی اور کہا کہ آپ پڑھئے اور اپنے پروردگار کے نام کی مدد سے جس نے سب کو پیدا کیاہے ، جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے بنایا ۔ آپ پڑھا کیجئے اورآپ کا پروردگار بڑا کریم ہے ، جس نے قلم کو ذریعہ تعلیم بنایا ۔