‌صحيح البخاري - حدیث 4952

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ سُورَةُ وَالتِّينِ صحيح حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَدِيٌّ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فَقَرَأَ فِي الْعِشَاءِ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ بِالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ تَقْوِيمٍ الْخَلْقِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4952

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: سورۃ (( والتین )) کی تفسیر ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا مجھے عدی بن ثابت نے خبر دی ، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت براءبن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے اور عشاءکی ایک رکعت میں آپ نے سورۃ والتین کی تلاوت فرمائی تھی ۔ تقویم کے معنی پیدائش بناوٹ کے ہیں ۔