‌صحيح البخاري - حدیث 4938

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ سُورَةُ وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ صحيح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ حَتَّى يَغِيبَ أَحَدُهُمْ فِي رَشْحِهِ إِلَى أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4938

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: سورۃ (( ویل للمطففین )) کی تفسیر ہم سے ابراہیم بن منذر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے معن نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے مالک نے بیان کیا ، ان سے نافع اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس دن لوگ دونوں جہان کے پالنے والے کے سامنے حساب دینے کے لئے کھڑے ہوں گے تو کانوں کی لو تک پسینہ میں ڈوب جائیں گے ۔