‌صحيح البخاري - حدیث 4932

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالقَصْرِ} صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَابِسٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصَرِ قَالَ كُنَّا نَرْفَعُ الْخَشَبَ بِقَصَرٍ ثَلَاثَةَ أَذْرُعِ أَوْ أَقَلَّ فَنَرْفَعُهُ لِلشِّتَاءِ فَنُسَمِّيهِ الْقَصَرَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4932

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( انھا ترمی بشرر کالقصر )) کی تفسیر ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا ، کہا ہم کو سفیان نے خبر دی ، کہا ہم سے عبدالرحمن بن عابس نے بیان کیا کہا میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماسے آیت انھا ترمی بشرر کالقصر یعنی ” وہ انگارے برسائے گی جیسے بڑے محل “ کے متعلق پوچھا اور انہوں نے کہا کہ ہم تین تین ہاتھ کی لکڑیاں اٹھا کر رکھتے تھے ۔ ایساہم جاڑوں کے لئے کرتے تھے ( تاکہ وہ جلانے کے کام آئیں ) اور ان کا نام قصر رکھتے تھے ۔