كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ: (عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ صحيح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اجْتَمَعَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَيْرَةِ عَلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُنَّ عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبَدِّلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( عسی ربہ ان طلقکن الایۃ )) کی تفسیر ہم سے عمرو بن عون نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشیم نے بیان کیا ، ان سے حمید نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو غیرت دلانے کے لئے جمع ہوگئیں تو میں نے ان سے کہا اگر نبی طلاق دے دے تو ان کا پروردگار تمہارے بدلے میں انہیں تم سے بہتر بیویاں دے دے گا ۔ چنانچہ یہ آیت نازل ہوئی ۔ عسی ربہ ان طلقکن آخر تک ۔