كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ سُورَةُ الجُمُعَةِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ أَخْبَرَنِي ثَوْرٌ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَنَالَهُ رِجَالٌ مِنْ هَؤُلَاءِ
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
باب: سورۃ جمعہ کی تفسیر
ہم سے عبدالعزیز بن عبدالوہاب نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالعزیز نے بیان کیا ، انہیں ثور نے اور ان سے ابو الغیث نے ، انہیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ” ان کی قوم کے کچھ لوگ اسے پالیں گے ۔ “
تشریح :
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اشارہ آل فارس کی طرف تھا ، چنانچہ اللہ پاک نے ، محدثین کرام کو پیدا فرمایا جن میں بیشتر فارسی النسل ہیں، اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی حرف بحرف صحیح ثابت ہوئی اور آیت وآخرین منھم لما یلحقوا بھم کا مصداق محدثین کرام قرار پائے۔