كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ} صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَلْ مِنْ مُذَّكِرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ولقد اھلکنا اشیا عکم الایۃ )) کی تفسیر ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم کو وکیع نے بیان کیا ، ان سے اسرائیل نے ، ان سے ابو اسحاق نے ، ان سے اسود بن یزید نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے فھل من مدکر پڑھا تو آپ نے فرمایا کہ فھل من مدکر ( یعنی دال مہملہ سے پڑھو )