‌صحيح البخاري - حدیث 4873

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {وَلَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُسْتَقِرٌّ فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ} صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4873

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ولقد صبحھم بکرۃ عذاب مستقر )) کی تفسیر ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہاہم سے غندر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے ابواسحاق نے ، ان سے اسود نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فھل من مدکر ( دال مہملہ سے ) پڑھا تھا ۔