كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {أَعْجَازُ نَخْلٍ مُنْقَعِرٍ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ} صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا سَأَلَ الْأَسْوَدَ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ أَوْ مُذَّكِرٍ فَقَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ يَقْرَؤُهَا فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ قَالَ وَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَؤُهَا فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ دَالًا
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
باب: آیت (اعجاز نخل )کی تفسیر
ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا ، ان سے ابو اسحاق نے انہوں نے ایک شخص کو اسود سے پوچھتے سنا کہ سورۃ قمر میں آیت فھل من مدکر ہے یا مذکر ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فھل من مدکر پڑھتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی فھل من مدکر پڑھتے سنا ہے ۔ ( دال مہملہ سے )
تشریح :
یہ اللہ عز وجل کا فضل وکرم ہے کہ قرآن وحدیث کے مطالب اس نے سہل وآسان رکھے ہیں تاکہ عام وخاص سب ان کا مطلب سمجھ سکیں اور ان پر عمل کر یں اورآج بفضلہ قرآن وحدیث کے تراجم دوسری زبانوں میں شائع ہو رہے ہیں جن سے غیر عربی بھی قرآن وحدیث کو سمجھ کر ہدایت حاصل کر رہے ہیں۔ الحمد للہ ثنائی ترجمہ اور منتخب حواشی والا قرآن مجید اس کا روشن ثبوت ہے اور بخاری شریف مترجم اردو بھی روشن دلیل ہے۔