‌صحيح البخاري - حدیث 4856

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ: {فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى} صحيح حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ زِرًّا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ أَنَّهُ رَأَى جِبْرِيلَ لَهُ سِتُّ مِائَةِ جَنَاحٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4856

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( فکان قاب )) الخ کی تفسیر ہم سے ابو النعمان نے بیان کیا ، ان سے عبدالوحد بن زیاد نے بیان کیا ، کہا ہم سے سلیمان شیبانی نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے زر بن حبیش سے سنا اور انہوں نے حضرت عبدا للہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے آیت فکان قاب قوسین او ادنیٰ یعنی ” صرف دو کمانوں کا فاصلہ رہ گیا تھا بلکہ اور بھی کم ۔ پھر اللہ نے اپنے بندہ پر وحی نازل کی جو کچھ بھی نازل کیا “ کے متعلق بیان کیا کہ ہم سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرائیل کو ان کی اصل صورت میں دیکھا تھا ان کے چھ سو پر تھے ۔