صحيح البخاري - حدیث 4852
كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ: 50سُورَةُ ق قَوْلِهِ: {وَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ} صحيح حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَمَرَهُ أَنْ يُسَبِّحَ فِي أَدْبَارِ الصَّلَوَاتِ كُلِّهَا يَعْنِي قَوْلَهُ وَإِدْبَارَ السُّجُودِ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4852
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: 50 سورۃ ق کی تفسیر آیت (( وتقول ھل من مزید )) کی تفسیر ہم سے آدم نے بیان کیا ، کہا ہم سے ورقہ نے بیان کیا ، ان سے ابن ابی نجیح نے ، ان سے مجاہد نے بیان کیا ، کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں تمام نمازوں کے بعد تسبیح پڑھنے کا حکم دیا تھا ۔ آپ کا مقصد اللہ تعالیٰ کا ارشاد ” وادبار السجود “ کی تشریح کرنا تھا ۔