‌صحيح البخاري - حدیث 4847

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِنْ وَرَاءِ الحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لاَ يَعْقِلُونَ} صحيح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ قَدِمَ رَكْبٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ أَمِّرْ الْقَعْقَاعَ بْنَ مَعْبَدٍ وَقَالَ عُمَرُ بَلْ أَمِّرْ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ مَا أَرَدْتَ إِلَى أَوْ إِلَّا خِلَافِي فَقَالَ عُمَرُ مَا أَرَدْتُ خِلَافَكَ فَتَمَارَيَا حَتَّى ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا فَنَزَلَ فِي ذَلِكَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ اللَّهِ وَرَسُولِهِ حَتَّى انْقَضَتْ الْآيَةُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4847

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ان الذین ینادونک من وراءالحجرات )) کی تفسیر ہم سے حسن بن محمد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے حجاج نے بیان کیا ، ان سے ابن جریج نے بیان کیا ، انہیں ابن ابی ملیکہ نے خبر دی اور انہیں حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ قبیلہ بنی تمیم کے سواروں کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ان کا امیر آپ قعقاع بن معبد کو بنا دیں اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا بلکہ اقرع بن حابس کو امیر بنائیں ۔ حضرت ابوبکر نے اس پر کہا کہ مقصد تو صرف میری مخالفت ہی کرنا ہے ۔ حضرت عمر نے کہا کہ میں نے آپ کے خلاف کرنے کی غرض سے یہ نہیں کہا ہے ۔ اس پر دونوں میں بحث چلی گئی اور آواز بھی بلند ہو گئی ۔ اسی کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی کہ ” اے ایمان والو ! تم اللہ اور اس کے رسول سے پہلے کسی کام میں جلدی مت کیا کرو ۔ “ آخر آیت تک ۔