كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ: 48سُورَةُ الفَتْحِ {إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا} صحيح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ سُورَةَ الْفَتْحِ فَرَجَّعَ فِيهَا قَالَ مُعَاوِيَةُ لَوْ شِئْتُ أَنْ أَحْكِيَ لَكُمْ قِرَاءَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَفَعَلْتُ
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: 48 سورۃ الفتح کی تفسیر آیت (( انا فتحنا لک فتحا مبینا )) کی تفسیر ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے معاویہ بن قرہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن سورۃ فتح خوب خوش الحانی سے پڑھی ۔ معاویہ بن قرہ نے کہا کہ اگر میں چاہوں کہ تمہارے سامنے آنحضرت کی اس موقع پر طرز قرات کی نقل کروں تو کر سکتا ہوں ۔