صحيح البخاري - حدیث 4834
كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ: 48سُورَةُ الفَتْحِ {إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا} صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا قَالَ الْحُدَيْبِيَةُ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4834
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: 48 سورۃ الفتح کی تفسیر آیت (( انا فتحنا لک فتحا مبینا )) کی تفسیر ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، انہوں نے قتادہ سے سنا اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ سورئہ فتح صلح حدیبیہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی ۔