‌صحيح البخاري - حدیث 4830

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابٌ: 47سُورَةُ مُحَمَّدٍ ﷺ {وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ} صحيح حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي مُزَرِّدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: خَلَقَ اللَّهُ الخَلْقَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهُ قَامَتِ الرَّحِمُ، فَأَخَذَتْ بِحَقْوِ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ لَهُ: مَهْ، قَالَتْ: هَذَا مَقَامُ العَائِذِ بِكَ مِنَ القَطِيعَةِ، قَالَ: أَلاَ تَرْضَيْنَ أَنْ أَصِلَ مَنْ وَصَلَكِ، وَأَقْطَعَ مَنْ قَطَعَكِ، قَالَتْ: بَلَى يَا رَبِّ، قَالَ: فَذَاكِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ: {فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ}

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4830

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: 47سورۃ محمد کی تفسیر وتقطعوا ارحامکم کی تفسیر ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا انھوں نے کہا ہم سے سلیمان نے بیان کیا کہا مجھ سے معاویہ بن ابی مزرد نے بیان کیا ان سے سعید بن یسار نے اور ان سے ابو ہریرہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مخلوق پیدا کی جب وہ اس کی پیدائش سے فارغ ہواتو رحم نے کھڑے ہوں کر رحم کرنے والے اللہ کے دامن میں پناہ میں لی ہے اللہ تعالی نے اس سے فرمایا تجھے یہ پسند نہیں جو تجھ کو جوڑے میں اسے جوڑوں جو تجھے توڑے میں اسے توڑوں۔ وحم عرض کیا ہاں میرے رب اللہ تعالی نے فرمایا پھر ایسا ہی ہوگاحضرت ابوہریرہ نے کہا اگر تمہارا جی چاہیے تویہ ایت پڑھ لو تم کنارہ کش رہو تو آیا تم کو یہ اجتمال بھی ہے کہ تم لوگ دین میں فساد مچادوگے اور آپس میںھ قطعیٰ تعلق کر لوں گے۔