صحيح البخاري - حدیث 4825
كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {يَوْمَ نَبْطِشُ البَطْشَةَ الكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ} صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ خَمْسٌ قَدْ مَضَيْنَ اللِّزَامُ وَالرُّومُ وَالْبَطْشَةُ وَالْقَمَرُ وَالدُّخَانُ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4825
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( یوم نبطش البطشۃ الکبریٰ )) کی تفسیر ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے ، ان سے مسلم نے ، ان سے مسروق نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پانچ ( قرآن مجید کی پیشین گوئیاں ) گزر چکی ہیں ” لزاما “ ( بدر کی لڑائی کی ہلاکت ) الروم ( غلبہ روم ) البطشۃ ( سخت پکڑ ) القمر ( چاند کے ٹکڑے ہونا ) اور الدخان دھواں ، شدت فاقہ کی وجہ سے ۔