‌صحيح البخاري - حدیث 4808

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ: {هَبْ لِي مُلْكًا لاَ يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي، إِنَّكَ أَنْتَ الوَهَّابُ} صحيح حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ عِفْرِيتًا مِنْ الْجِنِّ تَفَلَّتَ عَلَيَّ الْبَارِحَةَ أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا لِيَقْطَعَ عَلَيَّ الصَّلَاةَ فَأَمْكَنَنِي اللَّهُ مِنْهُ وَأَرَدْتُ أَنْ أَرْبِطَهُ إِلَى سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ حَتَّى تُصْبِحُوا وَتَنْظُرُوا إِلَيْهِ كُلُّكُمْ فَذَكَرْتُ قَوْلَ أَخِي سُلَيْمَانَ رَبِّ هَبْ لِي مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي قَالَ رَوْحٌ فَرَدَّهُ خَاسِئًا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4808

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ھب لی ملکا )) کی تفسیر میں ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے روح بن عبادہ اور محمد بن جعفر نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے ، سے محمد بن زیاد نے اور ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا گزشتہ رات ایک سرکش جن اچانک میرے پاس آیا ، یا اسی طرح کا کلمہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، تاکہ میری نماز خراب کرے لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قدرت دے دی اور میں نے سوچا کہ اسے مسجد کے ستون سے باندھ دوں تاکہ صبح کے وقت تم سب لوگ بھی اسے دیکھ سکو ۔ پھر مجھ کو اپنے بھائی سلیمان کی دعا یاد آگئی کہ ” اے میرے رب ! مجھے ایسی سلطنت دے کہ میرے بعد کسی کو میسر نہ ہو ۔ “ روح نے کہا کہ آنحضرت نے اس جن کو ذلت کے ساتھ بھگادیا ۔