‌صحيح البخاري - حدیث 4805

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ سُورَةُ الصَّافَّاتِ {وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ المُرْسَلِينَ} [الصافات: 139] صحيح حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى فَقَدْ كَذَبَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4805

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: سورۃ الصافات کی تفسیر آیت (( وان یونس لمن المرسلین )) کی تفسیر میں مجھ سے ابراہیم بن منذر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے محمد بن فلیح نے بیان کیا ، انہوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ، ان سے بنی عامر بن لوی کے ہلال بن علی نے ، ان سے عطاء بن یسار نے اور ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جو شخص یہ دعویٰ کرے کہ میں یونس بن متی علیہ السلام سے بہتر ہوں وہ جھوٹا ہے ۔