صحيح البخاري - حدیث 4798
كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ إِنَّ اللَّهَ وَمَلاَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ صحيح حدثنا إبراهيم بن حمزة، حدثنا ابن أبي حازم، والدراوردي، عن يزيد، وقال، كما صليت على إبراهيم، وبارك على محمد وآل محمد كما باركت على إبراهيم وآل إبراهيم .
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4798
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ان اللہ وملا ئکتہ یصلون علی النبی )) کی تفسیر ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابن ابی حازم اور دراوردی نے بیان کیا ، اور ان سے یزید نے اور انہوں نے اس طرح بیان کیا کہ ” کما صلیت علی ابراہیم وبارک علی محمد وآل محمد کما بارکت علی ابراہیم وآل ابراہیم “ اس روایت میں ذرا لفظوں میں کمی بیشی ہے اور ان الفاظ میں بھی یہ درود پڑھنا جائز ہے معنی میں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔