‌صحيح البخاري - حدیث 4790

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَدْخُلُ عَلَيْكَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ فَلَوْ أَمَرْتَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِالْحِجَابِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4790

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت لا تد خلوا بیوت النبی کی تفسیر ہم سے مسدد نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ بن سعید قطان نے ، ان سے حمید طویل نے اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیایا رسول اللہ ! آپ کے پاس اچھے برے ہر طرح کے لوگ آتے ہیں ، کاش آپ ازواج مطہرات کو پردہ کا حکم دے دیں ۔ اس کے بعد اللہ نے پردہ کا حکم اتارا ۔