‌صحيح البخاري - حدیث 4783

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا} صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نُرَى هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي أَنَسِ بْنِ النَّضْرِ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4783

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب:آیت (( فمنھم من قضی نحبہ الایۃ )) کی تفسیر ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا ، کہامجھ کو خارجہ بن زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے خبر دی اوران سے حضرت زید بن ثابت نے بیان کیا کہ جب ہم قرآن مجید کو مصحف کی صورت میں جمع کر رہے تھے تو مجھے سورۃ الاحزاب کی ایک آیت ( کہیں لکھی ہوئی ) نہیں مل رہی تھی ۔ میں وہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن چکا تھا ۔ آخر وہ مجھے خزیمہ انصاری کے پاس ملی جن کی شہادت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مومن مردوں کی شہادت کے برابر قرار دیا تھا ۔ وہ آیت یہ تھی ۔ ” اہل ایمان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اس میں وہ سچے اترے ۔ “
تشریح : جو کہا تھا وہ کرکے دکھا دیا کہ میدان جہاد میں بصد شوق درجہ شہادت حاصل کیا۔ “ حضرت انس بن نضر اور کتنے ہی مجاہدین اسی شان والے گزرے ہیں ۔ ( رضی اللہ عنہم ) جو کہا تھا وہ کرکے دکھا دیا کہ میدان جہاد میں بصد شوق درجہ شہادت حاصل کیا۔ “ حضرت انس بن نضر اور کتنے ہی مجاہدین اسی شان والے گزرے ہیں ۔ ( رضی اللہ عنہم )