‌صحيح البخاري - حدیث 4773

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ القُرْآنَ} صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الْعُصْفُرِيُّ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قَالَ إِلَى مَكَّةَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4773

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ان الذی فرض علیک القرآن الایۃ )) کی تفسیر ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، کہا ہم کو یعلیٰ بن عبید نے خبر دی ، کہا ہم سے سفیان بن دینار عصفری نے بیان کیا ، ان سے عکرمہ نے ، اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ ( آیت مذکورہ بالا میں ) ” لرادک الی معاد “ سے مراد ہے کہ اللہ پھر آپ کو مکہ پہنچا کر رہے گا ۔
تشریح : اللہ نے جو وعدہ فرمایا تھاوہ حرف بہ حرف صحیح ہو گیا اور فتح مکہ کے دن صداقت محمدی کا سارے عرب میں پرچم لہرا گیا۔ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ نے جو وعدہ فرمایا تھاوہ حرف بہ حرف صحیح ہو گیا اور فتح مکہ کے دن صداقت محمدی کا سارے عرب میں پرچم لہرا گیا۔ ( صلی اللہ علیہ وسلم )