كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {يُضَاعَفْ لَهُ العَذَابُ يَوْمَ القِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا} صحيح حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قَالَ ابْنُ أَبْزَى سَلْ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَقَوْلِهِ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ حَتَّى بَلَغَ إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ لَمَّا نَزَلَتْ قَالَ أَهْلُ مَكَّةَ فَقَدْ عَدَلْنَا بِاللَّهِ وَقَدْ قَتَلْنَا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَتَيْنَا الْفَوَاحِشَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا إِلَى قَوْلِهِ غَفُورًا رَحِيمًا
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( یضاعف لہ العذاب الایۃ )) کی تفسیر ہم سے سعد بن حفص نے بیان کیا ، کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا ، ان سے منصور نے ، ان سے سعید بن جبیر نے بیان کیا کہ ان سے حضرت عبد الرحمن بن ابزیٰ نے بیان کیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے آیت ” اور جو کوئی کسی مومن کو جان کر قتل کرے اس کی سزا جہنم ہے “ اور سورۃ فرقان کی آیت ” اور جس انسان کی جان مارنے کو اللہ نے حرام قرار دیا ہے اسے قتل نہیںکرتے مگر ہاں حق کے ساتھ “ الا من تاب وآمن تک ، میں نے اس آیت کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو اہل مکہ نے کہا کہ پھر تو ہم نے اللہ کے سا تھ شریک بھی ٹھہرایاہے اور ناحق ایسے قتل بھی کئے ہیںجنہیںاللہ نے حرام قرار دیا تھا اور ہم نے بد کاریوں کا بھی ارتکاب کیا ہے ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ” مگر ہاں جو توبہ کرے اور ایمان لائے اورنیک کام کرتا رہے ، اللہ بہت بخشنے والا بڑا ہی مہربان ہے ، تک ۔