‌صحيح البخاري - حدیث 4760

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ: 25سُورَةُ الفُرْقَانِ قوْلِهِ: {الَّذِينَ يُحْشَرُونَ عَلَى وُجُوهِهِمْ إِلَى جَهَنَّمَ أُولَئِكَ شَرٌّ مَكَانًا وَأَضَلُّ سَبِيلًا} صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ يُحْشَرُ الْكَافِرُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَلَيْسَ الَّذِي أَمْشَاهُ عَلَى الرِّجْلَيْنِ فِي الدُّنْيَا قَادِرًا عَلَى أَنْ يُمْشِيَهُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ قَتَادَةُ بَلَى وَعِزَّةِ رَبِّنَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4760

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: 25 سورۃ فرقان کی تفسیر آیت (( الذین یحشرون علیٰ وجوھھم الایۃ )) کی تفسیر ہم سے عبد اللہ بن محمد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یونس بن محمد بغدادی نے بیان کیا ، کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے ، کہا ہم سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک صاحب نے پوچھا ، اے اللہ کے نبی ! کافر کو قیامت کے دن اس کے چہرہ کے بل کس طرح چلایا جائے گا ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! اللہ جس نے اسے اس دنیا میں دو پاؤں پر چلایا ہے اس پر قادر ہے کہ قیامت کے دن اس کو اس کے چہر ہ کے بل چلادے ۔ قتادہ نے کہا یقینا ہمارے رب کی عزت کی قسم ! یونہی ہوگا ۔
تشریح : قیامت کے دن ایک منظر یہ بھی ہوگاکہ کفار ومشرکین منہ کے بل چلائے جائیں گے جس سے ان کی انتہائی ذلت وخواری ہوگی۔ اللھم لا تجعلنا منھم آمین! قیامت کے دن ایک منظر یہ بھی ہوگاکہ کفار ومشرکین منہ کے بل چلائے جائیں گے جس سے ان کی انتہائی ذلت وخواری ہوگی۔ اللھم لا تجعلنا منھم آمین!