‌صحيح البخاري - حدیث 4731

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ{وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا} صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِجِبْرِيلَ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَزُورَنَا أَكْثَرَ مِمَّا تَزُورُنَا فَنَزَلَتْ وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4731

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( وما نتنزل الا بامر ربک )) کی تفسیر ہم سے ابو نعیم فضل بن دکین نے بیان کیا ، کہا ہم سے عمر بن ذر نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے اپنے والد سے سنا ، ان سے سعید بن جبیر نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام نے فرمایا ۔ جیسا کہ اب آپ ہماری ملاقات کو آیا کرتے ہیں ، اس سے زیادہ آپ ہم سے ملنے کے لئے کیوں نہیں آیا کرتے ؟ اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ ” وما نتنزل الا بامر ربک الخ یعنی ہم فرشتے نازل نہیں ہوتے بجز آپ کے پروردگار کے حکم کے ، اسی کی ملک ہے جو کچھ ہمارے آگے ہے اور جو کچھ ہمارے پیچھے ہے ۔
تشریح : یعنی ہم فرشتے پروردگار کے حکم کے تابع ہیں جب حکم ہوتا ہے اس وقت اترتے ہیں ہم خود مختار نہیں ہیں۔ یعنی ہم فرشتے پروردگار کے حکم کے تابع ہیں جب حکم ہوتا ہے اس وقت اترتے ہیں ہم خود مختار نہیں ہیں۔