كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {أُولَئِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ وَلِقَائِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ} صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهُ لَيَأْتِي الرَّجُلُ الْعَظِيمُ السَّمِينُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يَزِنُ عِنْدَ اللَّهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ وَقَالَ اقْرَءُوا فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ مِثْلَهُ
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( اولٰئک الذین کفروا بآیت ربھم الایۃ )) کی تفسیر ہم سے محمد بن عبداللہ ذہلی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، کہا ہم کو مغیرہ بن عبد الرحمن نے خبر دی ، کہا کہ مجھ سے ابو الزناد نے بیان کیا ، ان سے اعرج نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؑ نے فرمایا ۔ بلا شبہ قیامت کے دن ایک بہت بھاری بھر کم موٹا تازہ شخص آئے گا لیکن وہ اللہ کے نزدیک مچھر کے پر کے برابر بھی کوئی قدر نہیں رکھے گا اور فرمایا کہ پڑھو ۔ ” فلا نقیم لھم یوم القیمۃ وزنا “ ( قیامت کے دن ہم ان کا کوئی وزن نہ کریں گے ۔ ) اس حدیث کو محمد بن عبد اللہ نے یحییٰ بن بکیر سے ، انہوں نے مغیرہ بن عبد الرحمن سے ، انہوں نے ابوالزناد سے ایسا ہی روایت کیا ہے ۔