‌صحيح البخاري - حدیث 4715

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {أُولَئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمُ الوَسِيلَةَ} صحيح حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمْ الْوَسِيلَةَ قَالَ كَانَ نَاسٌ مِنْ الْجِنِّ يُعْبَدُونَ فَأَسْلَمُوا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4715

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( اولٰئک الذین یدعون یبتغون....الایۃ )) کی تفسیر ہم سے بشر بن خالد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو محمد بن جعفر نے خبر دی ، انہیں شعبہ نے ، انہیں سلیمان اعمش نے ، انہیں ابراہیم نخعی نے ، انہیں ابو معمر نے اور انہیں عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے آیت الذین یدعون یبتغون الی ربھم الوسیلۃ کی تفسیر میں کہا کہ کچھ جن ایسے تھے جن کی آدمی پرستش کیا کرتے تھے پھر وہ جن مسلمان ہو گئے ۔
تشریح : آیت بالا میں وہی مراد ہیں۔ وہ بزرگان اسلام بھی اسی ذیل میں ہیں جو موحد خدا پرست متبع سنت دیندار پر ہیز گار تھے مگر اب عوام نے ان کی قبروں کو قبلہ حاجات بنا رکھا ہے۔ وہاں نذر ونیاز چڑھاتے اور ان سے مرادیں مانگتے ہیں۔ ایسے نام نہاد مسلمانوں نے اسلام کو بد نام کر کے رکھ دیا ہے ۔ اللہ ان کو نیک ہدایت نصیب کرے ۔ آمین آیت بالا میں وہی مراد ہیں۔ وہ بزرگان اسلام بھی اسی ذیل میں ہیں جو موحد خدا پرست متبع سنت دیندار پر ہیز گار تھے مگر اب عوام نے ان کی قبروں کو قبلہ حاجات بنا رکھا ہے۔ وہاں نذر ونیاز چڑھاتے اور ان سے مرادیں مانگتے ہیں۔ ایسے نام نہاد مسلمانوں نے اسلام کو بد نام کر کے رکھ دیا ہے ۔ اللہ ان کو نیک ہدایت نصیب کرے ۔ آمین