‌صحيح البخاري - حدیث 4703

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ: {وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ المَثَانِي وَالقُرْآنَ العَظِيمَ} صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى قَالَ مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُصَلِّي فَدَعَانِي فَلَمْ آتِهِ حَتَّى صَلَّيْتُ ثُمَّ أَتَيْتُ فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَأْتِيَنِي فَقُلْتُ كُنْتُ أُصَلِّي فَقَالَ أَلَمْ يَقُلْ اللَّهُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ ثُمَّ قَالَ أَلَا أُعَلِّمُكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَذَكَّرْتُهُ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُهُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4703

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ولقد آتیناک سبعا من المثانی....الایۃ )) کی تفسیر مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے خبیب بن عبدالرحمن نے ، ان سے حفص بن عاصم نے اور ان سے ابو سعید بن معلی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے میں اس وقت نماز پڑھ رہا تھا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا ۔ میں نماز سے فارغ ہونے کے بعد خدمت میں حاضر ہوا ۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ فوراً ہی کیوں نہ آئے ؟ عرض کیاکہ نماز پڑھ رہا تھا ۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، کیا اللہ نے تم لوگوں کو حکم نہیں دیا ہے کہ اے ایمان والو ! جب اللہ اور اس کے رسول تمہیں بلائیں تو لبیک کہو ، پھر آپ نے فرمایا ، کیوں نہ آج میں تمہیں مسجد سے نکلنے سے پہلے قرآن کی سب سے عظیم سورت بتاؤں ۔ پھر آپ ( بتانے سے پہلے ) مسجد سے باہر تشریف لے جانے کے لئے اٹھے تو میں نے بات یاد دلائی ۔ آپ نے فرمایا کہ ” سورۃ الحمد للہ رب العالمین “ یہی سبع مثانی ہے اور یہی قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے ۔
تشریح : حضرت ابو سعید بن معلی یہ ابو سعید حارث بن معلی انصاری ہیں۔ 64ھ میں بعمر 64 سال وفات پائی ( رضی اللہ عنہ ) حضرت ابو سعید بن معلی یہ ابو سعید حارث بن معلی انصاری ہیں۔ 64ھ میں بعمر 64 سال وفات پائی ( رضی اللہ عنہ )