‌صحيح البخاري - حدیث 4702

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ: {وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَابُ الحِجْرِ المُرْسَلِينَ} صحيح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَصْحَابِ الْحِجْرِ لَا تَدْخُلُوا عَلَى هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ إِلَّا أَنْ تَكُونُوا بَاكِينَ فَإِنْ لَمْ تَكُونُوا بَاكِينَ فَلَا تَدْخُلُوا عَلَيْهِمْ أَنْ يُصِيبَكُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَهُمْ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4702

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ولقد کذب اصحٰب الحجر المر سلین )) کی تفسیر ہم سے ابراہیم بن منذر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے معن نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا ، ان سے عبد اللہ بن دینار نے بیان کیا ، اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اصحاب حجر کے متعلق فرمایا تھاکہ اس قوم کی بستی سے جب گزرنا ہی پڑ گیا ہے توروتے ہوئے گزرو اور اگر روتے ہوئے نہیں گزر سکتے تو پھر اس میں نہ جاؤ ۔ کہیں تم پر بھی وہی عذاب نہ آئے جو ان پر آیا تھا ۔