صحيح البخاري - حدیث 4643
كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {خُذِ العَفْوَ وَأْمُرْ بِالعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الجَاهِلِينَ} صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ خُذْ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ قَالَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَّا فِي أَخْلَاقِ النَّاسِ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4643
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( خذالعفو وامر بالعرف واعرض )) الخ کی تفسیر ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ آیت ” معافی اختیار کیجئے اور نیک کام کا حکم دیتے رہئے ۔ “ لوگوں کے اخلاق کی اصلاح کے لیے ہی نازل ہوئی ہے ۔