‌صحيح البخاري - حدیث 4636

كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {هَلُمَّ شُهَدَاءَكُمُ} صحيح حدثني إسحاق، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن همام، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏ ‏ لا تقوم الساعة حتى تطلع الشمس من مغربها فإذا طلعت ورآها الناس آمنوا أجمعون، وذلك حين لا ينفع نفسا إيمانها ‏ ‏‏.‏ ثم قرأ الآية‏.‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 4636

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ھلم شھداءکم )) الخ کی تفسیر مجھ سے اسحاق نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبد الرزاق نے خبر دی ، کہا ہم کو معمر نے خبر دی ، انہیں ہمام نے اور ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی ، جب تک سورج مغرب سے نہ طلوع ہو لے ۔ جب مغرب سے سورج طلوع ہوگا اور لوگ دیکھ لیں گے تو سب ایمان لائیں گے لیکن یہ وقت ہوگا جب کسی کو اس کا ایمان نفع نہ دے گا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت کی ۔